لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے طلب کردہ اسمبلی اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی چھٹی والے دن اجلاس طلب کر لیتے ہیں ۔
خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے آج اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ، پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔









