اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پولیس کی یلغار سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا آئین کی پامالی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب انتظامیہ کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے ، عدلیہ اس کافوری نوٹس لے، کارکنان ممبران اسمبلی سےیکجہتی کیلئےپہنچیں۔
خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے آج اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور کسی کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی ملازمین کوبھی داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے رات گئے آپریشن کرتے ہوئے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے دیگر افسران پنجاب اسمبلی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے مگر ان کی عدم موجودگی کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔









