بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے برطانوی قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔
برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد میں عدیلہ اور عمران شامل تھے جنہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور قیدیو ں سے بات چیت بھی کی۔
وفد نے قتل کے مقدمے میں قید خالد اور منشیات کے مقدمے میں قید حارث سے ملاقات کی، برطانوی قیدیوں سے وفد کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔
یاد رہے کہ برطانوی قیدیوں نے سفارتخانے سے اڈیالہ جیل میں کونسل رسائی کی درخواست کی تھی۔