اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بشری بی بی کے ساتھ ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں ایمبولنس بنی گالا گئی،ہمیں کچھ پتہ نہیں، بشری بی بی کے چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بشری ٰبی بی کا جس اسپتال میں علاج ہو اس پر ہمیں اعتماد ہو، ان کے خلاف کیسز بوگھس کیسز ہیں ختم ہونے چاہئے، یہ معاملہ عدالت میں ہے۔








