بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی میں 3 آستین کے سانپ عمران کی رہائی نہیں چاہتے،شہریارآفریدی

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشہریارآفریدی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں تین آستین کے سانپ ہیںجو عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارآفریدی آفریدی نے کہاکہ ایسے آستین کے سانپ پارٹی میں ہیں یہ تین لوگ ہیں جن کے نام وہ ابھی نہیں لیناچاہتے وقت آنے پران کے نام لیں گے اور انہیں عبرت کا نشان بنایاجائے گا،ایسے لوگوں کے لئے میں اور علی محمدہی کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں اور وہ مزے لوٹتے رہیں۔ایک سوال پر شہریارآفریدی نے کہاکہ ملک کی خاطر آرمی سے بات چیت کرسکتے ہیں،آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سول ملٹری ریلیشن ہونے چاہئیں۔