بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 7 سال کی توسیع کردی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کردیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ 240 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ منصوبہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے، پچھلے ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت جون 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔