بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 29 اپریل کو ہوگا ،پاکستان کیلئے 1.1بلین ڈالرکی منظوری دی جائیگی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میںپاکستان کو تین ارب ڈالر کے اسٹینڈبائے ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب دس کروڑڈالرکی آخری قسط کی منظوری دی جائے گی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس ضمن میں سٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو طے پایا تھا۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔ادھرنئے قرض پروگرام کے لئے آئی ایم ایف وفدکا آئندہ ماہ کے وسط میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔