بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے امیرِ جمعیت اہلیحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیرِ جمعیت اہلیحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور حکومت کے اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔