بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس بابرستارپردوہری شہریت کاالزام،ایک فیصدبھی سچائی ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل ایکشن لے،واوڈا

اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سینیٹرفیصل واوڈانے کہاہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے جج بابرستارکو دہری شہریت کے الزامات پر وضاحت دینی چاہئےاور اگرایک فیصد بھی سچائی ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل کو نوٹس لیناچاہئے۔نجی ٹی وی ’’سمانیوز‘‘کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم جسٹس بابرستارپر الزامات سچے ہیں یا جھوٹے ہیں،تاہم الزامات تو ہیں اور کسی جج کے لئے سب سے پہلی چیز اپنی ساکھ ہوتی ہے چنانچہ جب الزامات لگے ہیں تو اس پرجسٹس بابرستارکو وضاحت کرنی چاہئے اوریہ الزامات ایک فیصدبھی سچے ہیں تو سپریم جوڈیشل کونسل کو ایکشن لیناچاہئے ۔انہوں نے عدالتی نظام پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ابھی والے پی ٹی آئی کے دھرنے میں دوججزنے بانی پی ٹی آئی کو کنٹینرپرفون کیا،  دھرنے کرانے میں موجوہ جج بھی شامل ہے،   جو آرمی چیف بننے کی کوشش کررہاتھا وہ دھرانے کرانےمیں شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام نے بانی پی ٹی آئی کو اس نہج پر پہنچایا،بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوںکو پھانسی دینی چاہئے ۔