اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مرکزی رہنما انصاف لائزفورم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملتان میں تاریخی جلسہ ثابت ہوا جس نے ماضی کے تمام ریکاڈر توڑدیئے ہیں۔عمران خان کو عوام نے اپنا لیڈ رچن لیا ہے۔
یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہی جس میں نصراللہ خان گوپانگ۔عمران احمد سیال۔منیر احمد شاہد اور رانایسین نون ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملتان جلسہ میں جنوبی پنجاب کی عوام کا جوش دیکھ ثابت ہوگیا کہ چیئرمین عمران خان کی دوتہائی اکثریت سے حکومت بننے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔انہون نے کہا مکس اچار پارٹی کہتی تھی کہ ان کی حکومت آئے گے تو ملک میں شہدکی نہرے بہادیں گے۔ایٹم بم چلانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت سے پیٹرول پورا نہیں ہو رہا۔ ڈالر ان کے قابو میں نہیں آ رہا۔ مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں جی ڈی پی چھ فیصد تھی لیکن ان کے دور میں ڈالر 205پر پینچ گیا ہے۔

اس حکومت کے وزیراعظم دوہیں ایک لندن ایک پاکستان میں، اسی طرح وزیر خاجہ بھی دو ہیں، وزیر خزانہ بھی دوہیں۔ان کی حکومت فیل ہوگی ہے۔یہ عوام کا خون چوسنے کے درپے ہیں۔امیپوٹیڈ حکومت امریکہ کی ملی بھگت بنی یہ سب جانتے ہیں اگرامریکہ پیسہ نہ دیتا تو ان کی حکومت نہ بنتی مگر اپنی کارکردگی کی وجہ سے آج یہ اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں ان کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو ان کی کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ عمران خان کا کامیابی کا دور شروع ہونے والا ہے۔








