بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کی مسلسل دوسری جیت، پاکستان کو چار رنز سے شکست

 

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی چاررنزسے ہرادیا۔
جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بلیک کیپس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔جواب میں پاکستانی ٹیم 174 رنزبناسکی
دونوں ٹیموں نے اس اہم میچ کے لیے تبدیلیاں کیں۔ نیوزی لینڈ نے تین نئے کھلاڑی شامل کیے، جبکہ پاکستان ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئیں اور محمد عامر، عماد وسیم، زمان خان اور اسامہ میر کی واپسی ہوئی۔
خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بلیک کیپز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ لیکن تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ’نوجوان‘ ٹیم نے تجزبہ کار گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔