اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لانگ مارچ چھوڑے آکر میچ دیکھے ۔
نجی ٹی وی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسٹیڈیم میں اپوزیشن کو فری باکس دیں گے ، چار پانچ دن یہاں میچ دیکھیں اور حکمت عملی تیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ لانگ مارچ کو یہاں بھٹکنے نہ دیں ، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا ۔