بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مینز فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار خواتین ریفریز شامل

دوحہ (نیوز ڈیسک )مینز فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پہلی مرتبہ 6 خواتین ریفریز بھی فرائض انجام دیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے رواں سال قطر میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 6 خواتین ریفریز کو بھی ریفریز کو بھی ریفریز پینل میں شامل کیا ہے۔

فیفا نے 36 رکنی ریفریز پینل تیار کیا ہے جو مینز فیفا ورلڈ کپ اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ اس فہرست میں 6 خواتین ریفریز بھی شامل ہیں۔جن خواتین ریفریز کو پینل میں شامل کیا ہے ان میں فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، جاپان کی یوشیمی یاماشیتا اور روانڈا کی سلیما مکانسانگا شامل ہیں۔