بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

28مئی کویوم تکبیرپرمسلم لیگ ن کاعظیم الشان جلسہ ہو گا،راناثناء اللہ

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان جلسوں میں کہتاہےکہ خونی لانگ مارچ کروں گا،پی ٹی آئی رہنماء اپنے جلسوں میں کہتے ہیں کہ آگ لگادو،ماردو،یہ تقریرکرتے ہیں ،کوئی پوچھنے والانہیں،

اتوارکوبہاولپورمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کوڈرایادھمکایاگیا،2018میں اس کے ساتھ کچھ سیاسی قوتیں شامل ہوئیں ،نامساعد حالات کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی ،یونین کونسل پرتنظیم سازی کاکام مکمل کرلیاہے ،28مئی کوبہاولپورمیں جلسہ کریں اورتمام بڑے جلسوں کاریکارڈ توڑ دیں گے ،

وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ اتحادی حکومت میں فیصلےمشاورت سےہوتےہیں،اتحادیوں نےفیصلہ کیاتوکسی کواسلام آبادمیں داخل نہیں ہونےدینگے،جب یہ گلی محلوں میں آئیں گے تولوگ ان سےسوال پوچھیں گے،28مئی کویوم تکبیرپرمسلم لیگ ن کاعظیم الشان جلسہ ہو گا،پی ٹی آئی کےتمام جلسوں کاریکارڈتوڑدیں گے،