بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی بتائے چاہتی کیا ہے؟ انہیں این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہاں ہے، شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ کر بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں، انہیں این او سی مل جائے تو ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہو سکتے ہیں، جن میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر پہلے مذاکرات کی حدود طے کرنا ہوں گی اور یہ طے کرنا ہو گا کہ مذاکرات کیسے ہوں گے۔

شبلی فراز کے اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ٹویٹ کیا۔
عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز اپنے قائدین کے ساتھ مذاکرات کرکے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ اگر اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔