بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  حکومت کے بروقت اقدامات، پیر کوہ (ڈیرہ بگٹی) میں ہیضہ کی وباء پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پیر کوہ (ڈیرہ بگٹی) میں حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت ہیضہ کی وباء پر قابو پا لیا گیا,3615 متاثرین کی مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد صرف تین رہ گئی ،پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ دنوں ہیضہ کی وباء پھیلنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وباء پر قابو پانے کیلئے انتظامات کئے گئے۔ وزیر اعظم کو حکومت بلوچستان کی طرف سے حتمی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء کا پھیلاؤ پتھر نالے کے قدرتی چشمے سے پانی کے استعمال سے ہوا. رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پانی کے استعمال کر روکنے کیلئے انتظامات کئے گئے جبکہ اس کی کلورینشن کے بعد اسے پینے کے علاوہ استعمال کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی طرف سے فوری طور پر ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے، پیر کوہ میں ہنگامی بنیادوں پر دو میڈیکل کیمپس اور بی ایچ یو پیر کوہ کو 20 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے 24 ڈاکٹروں اور 32 پیرامیڈیکل سٹاف کے عملے کو پیر کوہ تعینات کیا گیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی میں لیباٹریوں کا قیام عمل میں لایا گیا اسکے علاوہ مقامی انتظامیہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گھر گھر آگاہی فراہم کرنے کیلئے ٹیموں کی تشکیل دی گئی، وباء پر قابو پانے کیلئے آپریشن کی نگرانی کیلئے وزیر انسداد منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی، چیف سیکٹری بلوچستان، صوبائی ہیلتھ سیکٹری اور متعلقہ اعلی حکام موقع پر موجود رہے۔ کنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن ڈاکٹر پلیتھا نے بھی ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ روپے کی فراہمی اور PDMA کی طرف سے 4000 گیلنز صاف پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینکس فراہم کئے گئے. رپورٹوزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر پیر کوہ زینکوہ میں واٹر سپلائی کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امدا کے ساتھ ساتھ صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگناییزیشن کی طرف سے وباء پر قابو پانے کیلئے ایک ایمبیولینس، ادویات، ایک 12 بستروں پر مشتمل ہسپتال فراہم کیا گیا ،اسکے علاوہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔