لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آج کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹرسعید اختر کو بحال کردیا گیا ہے ،ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ ہسپتال میں 50فیصدمستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا ،50فیصدصاحب حیثیت افراد کو بھی علاج کی سہولت میسر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا ،30ارب روپے لاگت کے منصوبے کو تباہ وبرباد کیا گیا،افسوس ہے کہ ہسپتال کے قیمتی تین سال ضائع کردیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے میں مصروف رہے، ایک کروڑنوکریوں اور پچاس لاکھ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کئے ۔
کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلق اہم فیصلے،بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بحال








