بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر کام کرنا ہو گا: مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)سی اینڈ ڈبلیو کے نجی کنٹریکٹرکو عملددرآمد کے لیے تاریخ میں پہلی بارمحکمہ تحفظ ماحول نے نوٹس جاری کردیا،نوٹس پرعملدرأمد کرتے ہوۓ بابو صابو انٹرچینج سے أپریشن کااغاز کیا گیا ،ایٸر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے 7 دن کی ڈیڈ لاٸن مقررکردی گئی ،صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہ انتباہی نوٹس کسی نجی کمپنی کو دیا گیا ہے،سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ اگر سات دِن میں صورتحال میں تبدیلی نہ لائی گئی تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ماحولیاتی آلودگی ایک سنجیدہ چیلنج ہے, یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے اِس کو سمجھنا ضروری ہے،سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر کام کرنا ہو گا