اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) ٞ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال کے بعد اسلام آ باد پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
چیف کمشنر اسلام آباد آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن و لائ اینڈ آرڈر سید کرار حسین کو اے آئی جی آپریشنز لگاتے ہوئے اے آئی جی جنرل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ۔
دو روز قبل سیف سٹی میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہونے والے ایس یس پی مصطفیٰ تنویر کو ایس ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ۔
ایس ایس پی ٹریفک کیپٹن (ر) ٞ مظہر اقبال کو ڈائریکٹر آپریشنز سیف سٹی تعینات کر دیا گیا۔ اے آئی جی آپریشنزفرحت عباس کاظمی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ ایس ایس پی لائ اینڈ آرڈر کا اضافی چارج دیا گیا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈی آئی جی لائ اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی تبدیل کیا گیا تھا ۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے وفاقی پولیس میں بڑے تبادلے








