بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں امن و امان کا معاملہ: صدر مملکت نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

سندھ میں امن وامان کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری نے آج کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ ،چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل سندھ سمیت دیگر حکام بھی شرکت کریں گے، کراچی میں آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملیں گے۔