بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آزادی مارچ کے اعلان اور ممکنہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بائیس مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی کے چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے آئی جی کی منظوری سے ںاقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔