بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔