بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزادکشمیرحکومت نے 20 کروڑ کی گاڑی کی خریداری کے لئے اشتہاردیے دیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)آزادکشمیرحکومت نے 20 کروڑ کی گاڑی کی خریداری کے لئے اشتہاردیے دیا۔آزادکشمیرکے ایس این جی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے اخبارمیں جو ٹینڈردیاہے اس میں جس قسم کی گاڑی کی خریداری کے لئے پیشکش مانگی گئی ہیں وہ مارسڈیزبینزکار ایس 580 ای اے ایم جی لائن پریمیم پلس ایگزیکٹو ماڈل 23-2022غیررجسٹرڈزیرمیٹرودسٹینڈرڈ ایکسسریزہے ،پاکستانی روپے میں اس گاڑی کی قیمت لگ بھگ 20 کروڑروپے ہے، سوشل میڈیاپر ایک ملک میںجوشدید مالی بحران کا شکارہے اور عوام آٹے کے لئے لائنوں میں لگے ہوں اتنی مہنگی گاڑی کی خریداری کے لئے اشتہار دیئے جانے پرآزادکشمیرحکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔