بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس بابر ستار کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا گیا جسے توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت کے لئے کل بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔
کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔