’ڈولی کی آئے گی بارات‘ اور ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم بنائیں گی تو ہیرو حارث رؤف اور ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پرورگرام ’شو ٹائم ود رمیز راجہ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔
میزبان نے اداکارہ کو اسکرین پر قومی ٹیم کے کرکٹرز کی تصاویر دکھائیں اور سوال پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائی گی جس میں مرکزی کردار آپ ادا کررہی ہیں لیکن ہیرو، ناکام بھائی اور ولن کون ہوگا؟
جس پر نتاشا علی نے کہا کہ حارث رؤف ہیرو ہوں گے اور ولن محمد رضوان ہوں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے، جس پر شو کی میزبان اور رمیز راجہ ہنس پڑے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں باپ کا کردار افتخار احمد ادا کریں گے اور مزاحیہ کردار شاہین آفریدی ادا کریں گے۔









