کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت حکومت گرانے اوربچانے کاسیزن چل رہاہے، حکومت کے اتحادیوں کوسمجھ نہیں آرہی کدھرجائیں۔.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت گرانے اوربچانے کاسیزن چل رہاہے،حکومت گرانے اوربچانے والوںکوعوام کی فکرنہیں،تحریک عدم اعتمادآجائیگی اس کے بعدکیاہوگا؟اپوزیشن اختیارات نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے اجلاس کرلے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کوسمجھ نہیں آرہی کدھرجائیں،کراچی میں حالات سب کے سامنے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بہترین انداز میںمعاملات سنبھالے ،ہم کراچی کے لیے آگے بھی کام کریں ،کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیلئے کسی نے شہر نہیں بند کروایا،افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ پاکستان منتقل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر پڑرہا ہے۔