بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیرالیکشن، ن لیگ، ایم کیو ایم کامیاب، پیپلز پارٹی مسترد: شہزاد آصف

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان اسلام آباد ریجن کے صدر چوہدری شہزاد آصف جاوید نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت، امیدواروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سندھ میں وسائل، پولیس اور سرکاری اثر و رسوخ کے استعمال سمیت پولنگ بیگز چوری کیے جانے جیسے الزامات کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

چوہدری شہزاد آصف جاوید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے آئندہ دو مراحل میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کمی

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتیں عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی۔