بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا جوڈیشل سسٹم ایسا ہے جس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تیار ہیں۔

نوازشریف اور شہباز شریف کے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو مسلم لیگ (ن) کی سیاست نظر نہیں آرہی تو ہمیں دکھانا پڑے گی۔

رانا ثنا اللہ خان کا تفصیلی انٹرویو ہفتے کی شب10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی میزبان ہیں۔