اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اورسیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں،یہ ہدایات پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس میں جاری کی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔حکومت کے خلاف محاذ آرائی کو سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اتحادی حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کوگرفتار کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اورسیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور نواز شریف نے ہدایت کی کہ رانا صاحب ، آپ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے تیار رہیں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اورسیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کا فیصلہ








