بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی سزا ختم کرنےکا بل سینیٹ میں منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نےکرمنل لاء ترمیمی بل منظورکرلیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نےکرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا۔  بل کے متن کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی سزا اور جرمانہ ختم کیا جائے۔ سینیٹر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ خودکشی کی کوشش بیماری ہے، ان لوگوں کا علاج کرنا چاہیے نہ کہ انہیں سزا دی جائے۔