بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ روکنے کیلئے پنڈی یا مرکز سے کوئی فون نہیں آیا، آئی جی پختونخوا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش بے نقاب کردی۔
اپنے بیان میں آئی جی کے پی کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راولپنڈی سے کوئی فون نہیں آیا اور نہ ہی مرکز سے کسی نے رابطہ کیا۔
انہوں نے بعض یوٹیوبرز سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں، کے پی پولیس کا سیاست میں عمل دخل نہیں، لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے۔