بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عرب میڈیا کی خاتون اینکر کو وزیر اعظم نے عربی زبان میں کیا کہا جو وہ مسکرا گئیں

وزیر اعظم پاکستانی شہباز شریف کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے جس میں وہ خاتون اینکر سے عربی زبان میں محو گفتگو ہیں۔

حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف اپنی ویڈیو کے باعث سوشل صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں تاہم وہ صارفین کی تنقید کی زد میں بھی ہیں۔

العربیہ کی نیوز اینکر کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا اور ان کے وقت دینے پر کہا میں آپ کی مشکور ہوں، جس پر وزیر اعظم بھی جواب دیے بغیر نہ رکے۔

وزیراعظم کا خاتون اینکر کو کہنا تھا کہ یہ ملک ونڈر فل اور یہ ملک بہت ہی خاص ملک ہے۔ جس پر خاتون اینکر نے بھی شبہاز شریف کی تائید کی۔

جبکہ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا یہ آپ کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ ہے؟ جس پر اینکر نے کہا جی ہاں! ساتھ ہی وزیر اعظم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ملک میں مزید وقت بتانا چاہیے۔

ساتھ ہی وزیر اعظم کا اسلام آباد سے متعلق عربی زبان میں کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا شہر ہے، یہاں کی ہوا بھی صحت بخش ہے۔

جبکہ مری سے متعلق عربی زبان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند کلومیٹرکے فاصلے پر ہی واقع ہے جو کہ اچھا شہر ہے۔

جس پر اینکر نے بھی وزیر اعظم کے مشورے پر حامی بھر لی اور کہا جی بالکل آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا جا رہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان 4 سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ گھی، تیل، مرغی گوشت سمیت اشیائے خوردنوش کی قیمتیں ہی گنوانا شروع کر دی۔

جبکہ کئی صارفین سپورٹ کرتے اور کچھ اس ویڈیو کلپ پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے۔