بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ،انہیں روکنا ہوگا،نوازشریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں، ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔.