بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  جے آئی ٹی رپورٹ ڈرامہ تھی ، ہم نواز شریف کیخلاف استعمال ہوئے، معید پیرزادہ کاانکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئراینکر پرسن معید پیرزادہ نےانکشاف کیا ہےکہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے والیم 10کے حوالے سے جو رپورٹ بنائی وہ ڈرامہ تھا، ہمیں نواز شریف کےخلاف استعمال کیا گیا ہم شرمندہ ہے ،کارگل جنگ کے حوالے سے بھی ہمیں گمراہ کیا گیا نواز شریف اس وقت بھی ٹھیک کہتےتھے۔ ایک سینئرصحافی کو انٹرویومیں معید پیرزادہ نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف جو کچھ ہوا، ہمیں اب سجھ آیا ۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر1999میں نوازشریف کی حکومت کو تختہ الٹنے کے حوالے سےبھی اب ہمیں سمجھ آیا ہےکہ جنرل(ر) پرویز مشرف کے پاس اس کا کسی قسم کا کوئی جواز نہیں تھا لیکن اس وقت ہماری آنکھوں کے سامنے پردہ پڑا ہوا تھا،ہم پر حب الوطنی اور قومی پرستی اتنی چھائی ہوئی تھی کہ ہمیں سب ٹھیک لگ رہاتھا اور ہم ہر اس چیز کو بھارت کے نقطہ نظر سے دیکھ رہے تھے لیکن اب ہمیں پتہ چلا کہ یہاں ایشوز کچھ اور ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم جن چیزوں کو قومیت پرستی او وسیع تر قومی مفاد سمجھتے رہے ایسا کچھ نہیں تھا،یہاں بہت سی ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں اور وہ اس کے اندر کھیل رہے ہوتے ہیں ، نوازشریف کی نااہلی بھی جس طرح سے ہوئی وہ مشکوک لگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ایک ہزارصفحات کی رپورٹ کےجو دس والیم تھے وہ میں نے پڑھے ،والیم 10کے حوالے سے جو رپورٹ بنائی وہ ڈرامہ تھا ۔ایک سوال پر معیدپیرزادہ نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر میںنے جووکٹری کا نشان بنایا تھا وہ غلط تھادراصل وہ جمہوریت کی فتح نہیں تھی ،ہم گمراہ تھے،ہم سمجھے تھے کہ ایک بڑی شخصیت کو کرپشن کے الزامات پر سزاملے گی لیکن بادی النظر میں وہ سیاسی عمل تھا جس میں ہم استعمال ہوگئے،ہم نے اس وقت جو موقف اختیارکیا تھا وہ غلط تھا،معیدپیرزادہ نے اس پر نواز شریف اور عوام سے معافی مانگی ۔