بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے نامور قانون دانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے نامور قانون دانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے سینئر قانون دانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں صدر لاہور بار راؤ سمیع، جنرل سیکریٹری عمار یاسر، سیکریٹری شاکر چاہل بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور نور محمد اعوان بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا، یاد رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔.