facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل زاہدمحمود اور امریکی سفیرانجیلا ایگلر نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو ہوا، مشقوں کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔ایئرمارشل زاہد محمود نے مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے مابین قابلِ رشک دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ائرمارشل زاہد محمود نے بتایا کہ یہ مشقیں تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کا باعث ہونگی۔