اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ آئین اور قانون پرعمل کیاجائےگا،پی ٹی آئی حکومت آئینی عمل کےذریعے ہٹائی گئی،شہبازشریف ملک کےوزیراعظم ہیں،عمران خان اس آئینی عمل کوبھی تسلیم نہیں کررہے،عمران خان نےحکومت کوہٹانے
پردبائوڈالنےکےلیےمارچ کا اعلان کیا،جس لانگ مارچ کی بات کی جارہی ہےاس کوخونی مارچ کہہ رہےہیں،منگل کووزیرداخلہ راناثناءاللہ نےپیپلز پارٹی کےرہنما قمر زمان کائرہ ، جے یو آئی (ف) کےرہنما اسد محمود، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سینیٹرفیصل سبزواری، بی این پی مینگل کے رہنما ساجد حسین طوری، پاکستان جمہوری وطن کے سربراہ شاہ زین بگٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیاوہ انتشار کےسوا کچھ نہیں تھا،
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ انہیں لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی انہیں روکاجائےگا،پی ٹی آئی کی ساری قیادت پشاورمیں ہے کوئی اپنے گھرمیں نہیں ہے ،یہ پشاورکے تمام تروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے وفاقی پرحملہ آور ہونے آرہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے گالیوں سےگولیوں پرآگئےہیں،گزشتہ رات پولیس اہلکار جاں بحق ہوا،یہ لوگ اسلام آباد آکرافراتفری پھیلائیں گے،عمران خان قوم کوگمراہ اورتقسیم کرناچاہتاہے









