پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ گزشتہ رات سے کارروائیاں کی گئیں،آمر اور ان کی حکومت میں کوئی فرق نہیں،فاشسٹ حکومت نے کارروائیاں شروع کی ہیں،منگل کوپشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ کیا ہورہا ہے جو یہ ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں،
مجھے بتائے کہ 126 دن ہم نے دھرنے میں کوئی لڑائی کی ہو،فیصلہ ہوگا کہ یہ کس طرح کا ملک ہے،انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کرنےوالوں میں آدھے لوگ ضمانت پر ہیں،قوم نے فیصلہ کرناہے کہ کیا یہ قائد اور علامہ اقبال کا ملک ہے،عدلیہ کاامتحان ہے عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں،بیرونی سازش کے تحت حکومت آئی ،
باہر سےسازش کا مراسلہ ہم نے سب میں بانٹا،چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ مسئلے کاایک ہی حل ہے کہ ملک میں فوری طور پرالیکشن کرائے جائیں ،ہمارے ملک کی صورتحال سری لنکاکی طرح ہونے جارہی ہے،یہ ملک کی خدمت کرنے نہیں آئے بلکہ اپنے خلاف کیسز ختم کرنے آئے ہیں،میں نیوٹرلز ،ججز سمیت سب کوپیغام دیتاہوں کہ یہ فیصلے کاوقت ہے









