بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایسا ملک جہاں صرف 2000 روپے میں ماہانہ لامحدود سفر کیا جاسکتا ہے،دلچسپ خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے ایک ملک نے سیاحوں اور اپنے شہریوں کے لیے آمد و رفت کو سہل بنانے کی غرض سے ایسی زبردست پیشکش کی ہے جو انسان صرف خواب میں ہی سوچ سکتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جرمنی کی حکومت کی اس پیشکش کے مطابق اب کوئی بھی شہری یا سیاح 9.5 ڈالر (پاکستانی دو ہزار روپے) کا ٹکٹ خرید کر ایک ماہ میں مقامی ٹرینوں اور بسوں میں لامحدود سفر کرسکتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود جرمنی کی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور موسم گرما میں سفر کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سی این این کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ جرمنی نے یکم جون سے ٹکٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لوگ 9.5 ڈالر کے اس ایک ٹکٹ سے پورے ماہ سفر کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

رپورٹ کے مطابق اس ٹکٹ میں مقامی شہروں تک سفر کیا جاسکے گا، اس ٹکٹ سے کسی اور ملک سفر نہیں کیا جاسکتا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جرمنی کی حکومت نے اس اقدام کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی  سبسڈی دی ہے یعنی مجموعی طور پر 30 ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوں گے، یہ پیشکش تین ماہ یعنی جون، جولائی اور اگست تک جاری رہے گی۔