اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر لاہور کے 20 جبکہ پنجاب بھر کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والےا داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی،
دوسری طرف موبائل فون کمپنیوں نے بھی سروس کی بندش کے حوالے سے صارفین کوآگاہ کرناشروع کردیا،اپنے پیغام میں موبائل فون کمپنیوں کاکہناتھاکہ کل 2 سے 5بجے تک شیڈول مینٹیننس کی وجہ سے سروس بندر ہے گی آپ کے تعاون کاشکریہ ،واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل تین بجے تمام کارکنوں کوسری نگر ہائی وے پرجمع ہونے کی ہدایت کی ہے،انٹرنیٹ سروسز کی بند ش سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی لائیوسٹریمنگ ،ویڈیوز اوردیگرمواد کوروکاجاسکے گا،یہ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کوناکام بنانے کی کوشش ہے









