لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے اہلکار کی شہادت پر کہا ہے کہ کس بات کا شہید، کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیاپتہ اس کےگھرآنے والاچور ہے یاڈاکو،کون ہے ؟ان کا کہنا تھاکہ گھرمیں بہن، بیٹی،بہو اوربیوی ہو تو کوئی دروازہ توڑکرآجائےتووہ کیاسمجھےگا؟ وہ یہی سمجھےگاکہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتاہےوہ ہوااس کےساتھ۔
کس بات کا شہید، کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟پرویز الٰہی کاپولیس اہلکارکی شہادت پر ردعمل pic.twitter.com/ZzIoLhC499
— Daily Mumtaz official (@Dailymumtaz1) May 24, 2022









