بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔
پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے مجرموں کو ہم پر مسلط کیا گیاہے،کل رات سندھ اور پنجاب میں ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈالا،گھروں میں گھس کر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ  ہم نےان کولانگ مارچ اوراحتجاج کی پوری اجازت دی، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے تو ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اب یہ نیوٹرلز، پولیس، عدلیہ، بیوروکریٹس سب کا امتحان ہے جوبھی عوام کےسمندرکوروکنےکی کوشش کریگاوہ بہہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کوسب پتہ ہے ہماری قوم کبھی غلام منظورنہیں کرےگی یہ سیاست نہیں ہے یہ جہاد اور ملک کی آزادی کی جنگ ہے سارےپاکستان کو کہہ رہا ہوں سب نےکل نکلنا ہے انٹرنیٹ، موبائل فون کوریج بندکریں کوئی مسئلہ نہیں اپنی تیاری کریں جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی ہماری تحریک چلےگی جب تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، امپورٹڈحکومت نہیں جاتی تحریک جاری رہےگی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ کی کل کیلئے پوری تیاری ہے امید کرتا ہوں ہماری یوتھ کوذمہ داری کا پورا احساس ہے راستےمیں رکاوٹوں کو ہٹانا یوتھ کی ذمہ داری ہوگی، 26سال ہم نےجتنےبھی احتجاج کیے پرامن رہے ہیں ہم نے جتنے بھی احتجاج کیےآئین وقانون کےمطابق ہی کیےہیں ہم نے کبھی اپنی عوام کو یا پولیس کو نقصان نہیں پہنچایا۔