بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انفارمیشن کمیشن کا توشہ خانے کی تفصیلات نہ دینے پرسیکرٹری کابینہ کی تنخواہ کاٹنے کاحکم

اسلام آباد(راشدعباسی) انفارمیشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم نہ کرنے پربطورسزاسیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیراکی 30 دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات جاری کردیئے۔ انفارمیشن کمیشن کی طرف سےاکاؤنٹنٹ جنرل کولکھے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بارہااظہاروجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے مگر اس کے باوجود وہ کمیشن کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکاری ہیں ۔منگل کو کمیشن کے سماعت کے دوران سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو سہ پہر ساڑھے تین بجے تک سابق وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حتمی انتباہ جاری کیا گیا لیکن مذکورہ افسر نے ایک بارپھر ہدایات کو نظرانداز کیاجس پر کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کے ایکٹ2017 کی سیکشن 20(ایف) کے تحت اکاؤنٹنٹ جنرل کو بطورجرمانہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمدنواز سکھیرا کی 30دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔