بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کی موجودگی کی درخواست کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سہولیات کیلئے درخواست دے دی۔ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 1122 ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کی موجودگی کی درخواست دی ہے۔درخواست اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کوکی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافی گاڑیاں اورعملے کی موجود گی مخصوص مقامات پر یقینی بنائی جائے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔