اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک آنے کا اعلان کر دیا۔لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سری نگرہائی وے سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچوں گا۔ قوم کے پاس موقع ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جو ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں امریکہ کے غلام ہیں، یہ اس لیے مسلط کئے گئے ہیں کیونکہ یہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں،ملک کی آزادی کی جدو جہد کرنا جہاد ہے، ہمیشہ کیلئے ان چوروں سےبھی آزاد ہوجائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب پاکستان میں 400 ڈرون حملےہورہےتھےتویہ دونوں غلام بیٹھےہوئےتھے، ان میں ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ کوکہنےکی جرات ہی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کے جو سامراج ہیں وہ اس طرح کے لوگ چاہتے ہیں، یہ پیسےکےغلام ہیں۔ جن ملکوں میں ان کےپیسے پڑے ہوئے ہیں یہ ان کے غلام ہیں۔
عمران خان کا مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان








