اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ارادہ پرامن اور جمہوری احتجا ج کا نہیں، انہوں نے اپنی تقاریرمیں کہاکہ یہ خونی مارچ ہوگا ،تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کررہے ہیں ،کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا، ہم نے انہیں روکنے کے لئے نیک نیتی سے انتظامات کئے ہیں،اگر عدالت سمجھتی ہے کہ ان کو آنے دینا چاہیے تو وہ حکم ذمہ دارہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ایجنسی کی رپورٹ ہے کہ ان کا ارادہ پرامن اور جمہوری احتجاج کا نہیں ہے، انہوں نے اپنی تقاریرمیں کہاکہ یہ خونی مارچ ہوگا ، ان کا ایجنڈا فتنہ اور فساد پھیلانااور قوم کو تقسیم کرنا ہے،انہوں نے لوگوں کواسلحہ ساتھ لانے کا کہاہے ، ،تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اعلان کردیا ہے کہ عمران خان کو کسی حالت میں پہنچنے نہیں دیا جائے گا تاہم اگر عدالت سمجھتی ہے کہ ان کو آنے دینا چاہیے تو وہ حکم ذمہ دارہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کوئی ایسی تقریردکھادیں جس میں امن کا پیغام دیاہو،جمہوری بات کی ہو،انہیں نہیں روکاگیا تویہاں کشت خون کے سواکچھ نہیں ہوگا،ہم نے نیک نیتی سے انتظامات کئے ہیں ،اگر عدالت سمجھتی ہے کہ انتظامات درست نہیں تو پھر جو عدالت کہے گی وہ کریں گے،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سماعت سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ، عدالت کے ہرحکم پر عملدرآمد ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر ہمیں ذمہ داری پوری کرنے دی گئی تو دس بندے بھی اٹک برج پارنہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا میں اس لئے بیٹھے ہیں کیونکہ وہاں ان کی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے انہیں صرف روکنے کے انتظامات کئے ہیں ،خون ریزی کا کوئی خطرہ نہیں۔
عمران کوکسی صورت اسلام آباد نہیں آنے دینا،عدالت سمجھتی ہے کہ آنے دینا چاہیے تو وہ حکم ذمہ دارہوگا،راناثنااللہ







