بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رفح کیمپ پر مہلک حملہ افسوسناک ہے، تحقیقات کررہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کے رفح میں کیمپ کو نشانہ بنانے والا مہلک حملہ کو ”افسوسناک حادثہ“ قرار دے کر کہا ہے کہ حکومت اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بنجمن ن یتن یاہو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ”رفح میں ہم نے 10 لاکھ غیر متعلقہ شہریوں کو نکالا اور ہماری پوری کوششوں کے باوجود کل ایک المناک حادثہ پیش آیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں“۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس میں 75 فلسیطنی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

اسرائیل نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جس سے کیمپ میں آگ لگ گئی۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ بیشتر شہادتیں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔ شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔