بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف سے بی این پی رہنماؤں کی ملاقات، حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔وفد میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر مملکت توانائی محمد ہاشم نوتزئی، سینیٹر محمد قاسم رانجو اور بی این پی کے سیکریٹری جنرل جہانزیب حسین شامل تھے۔ملاقات میںملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بی این پی وفدکی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کے حکومت تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کرے گی۔