facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اورسینئررہنماء گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا۔

اس سے قبل پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔