بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پریتی زنٹا کا لاہور سے متعلق پوسٹ وائرل

آج کے دور میں بالی وُڈ میں اگر پُر اثر کہانی نہ ملے تو پاکستان مخالف اور اسلام مخالف فلمیں بنا کر ڈائریکٹرز ناکام توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے بھی لاہور شہر سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ فلم لاہور 1947 میں بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈا نظر آنے والا ہے۔

تاہم اب پریتی زنٹا 6 سال کے وقفے کے عد ایک بار پھر بالی وُڈ میں جلوہ دکھانے جا رہی ہیں اور اس بار فلم ’لاہور 1947‘ کے ساتھ بڑے پردے پر آنے والی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس ٹیم کے ساتھ کام کر کے بے حد مزاح آ رہا ہے، جبکہ ان کا تجربہ بھی بے حد خوشگوار رہا۔


جبکہ مداحوں سے متعلق کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ کو پسند آئے گی اور آپ سب اس سے محظوظ ہوں گے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل ترین فلم ہے۔

پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ہر ایک شخص تعریف کا مستحق ہے، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سب نے برداشت کیا ہے۔

جبکہ اداکارہ نے ڈائریکٹر راج کمار، اداکار عامر خان، سنی دیول، سنتوش سیون، شبانہ اعظمی اور اے آر رحمان کابھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے فلم ’لاہور 1947 میں سنی دیول، عامر خان، شلپا شیٹھی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔